حکومت نے آج کہا کہ وہ ملک میں ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کی کوشش کررہی
ہے اور اس پر لگنے والے ٹیکس کو رفتہ رفتہ کم کیا جائے گا۔وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے راجیہ سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ
پٹرول پمپ پر اور ریل ٹکٹوں کی ڈیجیٹل خریدپر
کوئی ٹیکس نہیں لیا جاتا ہے
جبکہ ڈیبٹ کارڈ سے ایک ہزار روپے تک کی ادائیگی پر 0.25 فیصد اور ایک ہزار
سے دو ہزار روپے تک کی ادائیگی پر 0.5 فیصد ٹیکس (مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ)لیا
جاتا ہے۔دوہزار سے زیادہ کےلین دین پر ٹیکس کے تعین کا فیصلہ ریزرو بینک آف انڈیا کو کرنا ہے۔